Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
9 - 86
طرح ان کی کِتَابیں پڑھنا ۔ ( 4 ): بغیر عِلْم کے دِینی مَسَائِل خصوصاً عقائد  میں بَحْث کرنا ۔ 
گمراہی سے مَحفُوظ رہنے کے لئے 
٭ بَدْمَذْہَب اور کسی بھی طرح کا گمراہ کُن نظریہ رکھنے والے شَخْص سے ہمیشہ دُور رہئے ، اس کے ساتھ دوستی، میل جول، اس کی گفتگو اور تقریر سننے سے بچتے رہئے کہ حدیث شریف میں ہے : ”اِیَّاکُمْ وَاِیَّاہُمْ لَا یُضِلُّوْنَکُمْ وَلَا یُفْتِنُوْنَکُمْ ان ( یعنی بَدْمَذْہَبوں ) سے دُور رہو اور انہیں اپنے سے دُور کرو، کہیں وہ تمہیں گُمْراہ نہ کر دیں، کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں ۔“(1) ٭ اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھئے ۔  ٭ صِرْف اور صِرْف مُسْتَنَد عُلَمائے اہلسنت کی کِتَابیں پڑھئے اور انہی کی تقاریر سنئے ۔  ٭ دِینی مَسَائِل خصوصا ً عقائد کے مُعَامَلے میں بَحْث کرنے سے گُرَیز کیجئے کہ یہ عوام کا نہیں بلکہ ماہِرِ فن عُلَما کا کام ہے ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دُعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْۤ اَحْيَانَا بَعْدَمَاۤ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ
ترجمہ: تمام تَعْرِیفیں اللہ پاک کے لئے جس نے ہمیں موت( نیند )کے بعد حَیَات ( بیداری ) عطا فرمائی اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔(2) 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 



________________________________
1 -    مسلم ،  مقدمة ،  باب النهى عن الرواية    الخ ،  ص١٣ ،  حديث: ٧.
2 -    بخارى ،  كتاب الدعوات  ، ص٥٦٠ ،   حديث: ٦٣١٤ ۱ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۳.