Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
10 - 86
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اَعْمَال میں دس نیکیاں لکھتا ہے ۔() 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
( 3 )... قَتْلِ ناحق
”قَتْلِ ناحق“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام
( 1 ): کسی مسلمان کو جان بوجھ کر نَاحَق قَتْل کرنا سَخْت ترین کبیرہ گُنَاہ ہے ۔(1) ( 2 ): ( شریعت میں ) قَتْلِ عَمْد ( یعنی اَسْلِحَہ کے ساتھ جان بوجھ کر قتل کرنے ) کی سزا دُنیا میں فقط قِصَاص ( یعنی قَتْل کا بدلہ قَتْل ) ہے یعنی یہی مُتَعَیَّن ( مُقَرَّر ) ہے ۔ ہاں! اگر اَوْلِیَائے مَقْتُول مُعَاف کر دیں یا قاتِل سے مال لے کر مُصَالَحَت ( صُلْح ) کر لیں تو یہ بھی ہو سکتا ہے ۔(2) 
آیتِ مُبَارَکہ 
وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فِیْهَا وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ لَعَنَهٗ وَ اَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِیْمًا( ۹۳ ) ( پ٥،النساء: ٩٣ )
ترجمۂ کنزالایمان: اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قَتْل کرے تواس کابدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب ۔



________________________________
1 -    ترمذى ،  ابواب الوتر ،  باب     فى فضل الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم ،  ص١٤٤ ،  حديث: ٤٨٤.
2 -    فتاویٰ رضویہ ،  ۲۱ / ۲۶۳ ،  ملخصاً.
3 -    بہارِ شریعت ،  حصہ۱۷ ،  جنایات کا بیان ،   ۳ / ۷۵۲.