ترجمہ: اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ کسی شے کو تیرا شریک بنائیں جان بوجھ کر اور ہم بخشش مانگتے ہیں تجھ سے اس ( شِرْک ) کی جس کو ہم نہیں جانتے ۔
ہر صُبْح اور شام تین۳ تین۳ بار پڑھئے ۔ فضیلت: اِنْ شَآءَ اللہ! پڑھنے والے کا خاتِمہ اِیمان پر ہو ۔()
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
نیک بننے کے روحانی عِلاج
( 1 ): یَا تَـوَّابُ ( اوّل آخر دُرود شریف ): جو کوئی چاشت کی نماز کے بعد 360 بار اس کو پڑھے گا اللہ پاک اسے تَوْبَۃُ النَّصُوْح ( یعنی پَکّی توبہ ) نصیب فرمائے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔
( مدنی پنج سورہ، ص۲۵۷ )
( 2 ): یَا اَحَدُ ( اوّل آخر دُرود شریف ): جو تنہا اسے ہَزار بار پڑھے گا نیک بن جائے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔ ( مدنی پنج سورہ، ص۲۵۵ )
________________________________
1 - شجرۂ عطاریہ ، ص۱۵.