فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مُتَکَبِّـرِین کا حَشْر قیامت کے دِن چیونٹیوں کے برابر جسموں میں ہو گا اور ان کی صُورَتیں آدمیوں کی ہوں گی، ہر طرف سے ان پر ذِلَّت چھائے ہوئے ہو گی، ان کو کھینچ کر جہنّم کے قید خانے کی طرف لے جائیں گے جس کا نام بُـوْلَس ہے ۔ ان کے اوپر آگوں کی آگ ہو گی، جہنمیوں کا نِچَوڑ انہیں پِلایا جائے گا جس کو طِیْنَۃُ الْخَبَال کہتے ہیں ۔(1)
تکبُّر کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب
( 1 ): مال ودَولَت ( 2 ): عُہدہ ومنصب ( 3 ): عِلْم ( 4 ): حَسَب نَسَب ( 5 ): حُسْن وجَمال ( 6 ): طاقَت وقُوَّت ( 7 ): خود پسندی ( 8 ): بُغْض وکینہ ۔
تکبُّر سے بچنے کے لئے
٭ اپنے عیبوں پر نظر کیجئے ۔ ٭ سلام ومُصَافَحہ میں پَہَل کرنے کی عادت بنائیے ۔ ٭ اپنے کام خود اپنے ہاتھوں سے کیجئے ۔ ٭ سادَگی اِخْتِیَار کیجئے ۔ ٭ تکبُّر کے خوفناک عذابات کا مُطَالَعَہ کیجئے کہ کسی بھی مَرَض سے بچنے اور اس کا عِلاج کرنے کے لئے اس کے مُھْلِکَات یعنی تباہ کاریوں کا جاننا مُفِیْد ہوتا ہے ۔ ٭ موت کو کثرت سے یاد کیجئے ۔
مَدَنی مشورہ: تکبُّر کے تفصیلی اَحْکَام اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب ” تکبُّر“ کا مُطَالَعَہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
ایمان پر خاتمے کی دُعا
اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ نُّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَّعْلَمُہٗ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُہٗط
________________________________
1 - ترمذى ، ابواب صفة القيامة الخ ، ٤٤-باب ، ص٥٩٠ ، حديث: ٢٤٩٢.