قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 26 )...تَکَبُّر ( Arrogant )
”تکبُّر“ کی تَعْرِیف
اگر کوئی اپنے آپ کو دوسرے سے افضل سمجھے تو یہ تَکَبُّر ہے ۔(2)
”تکبُّر“ کی مِثَالَیں
٭ امیر کا غریب کو گھٹیا تَصَوُّر کرنا ٭ بڑے عُہدے والے کا چھوٹے عُہدے والے کو اپنے سے کم تَر جاننا ٭ اعلیٰ حَسَب ونَسَب والے کا دوسروں کو نِیْچ ( گھٹیا ) خیال کرنا ٭ طاقتور کا کمزور کو حقیر اور اپنا غُلام سمجھنا وغیرہ ۔
”تکبُّر“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام
( 1 ): تکبُّر حرام ہے اور عظیم کبیرہ گُنَاہ ہے ۔(3) ( 2 ): اللہ پاک یا کسی نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مُقَابَلے میں تکبُّر کُفْر ہے ۔(4) ( 3 ): کُفّار کے مُقَابَلے میں تکبُّر عِبَادت ہے ۔(5)
آیتِ مُبَارَکہ
لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ( ۲۳ ) ( پ١٤، النحل: ٢٣ )
ترجمۂ کنزالایمان: فِی الْحَقِیْقَت اللہ جانتا ہے جو چُھپاتے اور جو ظاہِر کرتے ہیں بے شک وہ مَغْرُوروں کو پسند نہیں فرماتا ۔
________________________________
1 - شعب الايمان ، باب فى الصلوات ، ٣ / ١١١ ، حديث: ٣٠٣٣.
2 - مفردات راغب ، ص٤٣٩.
3 - فتاوی رضویہ ، ۲۳ / ٦١۴.
4 - مراٰۃ المناجیح ، ۲ / ۳۹ و۶ / ۶۵۵.
5 - مراٰۃ المناجیح ، ۲ / ۳۹.