Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
79 - 86
 انہیں دُور کرنے میں لگ جائیے ۔ ٭ جب بھی دل میں کسی مسلمان کے بارے میں بدگمانی پیدا ہو تو اپنی تَوَجُّہ اس کی طرف کرنے کے بجائے بدگمانی کے شَرْعِی اَحْکَام کو پیشِ نظر رکھئے اور بدگمانی کے انجام پر نِگاہ رکھتے ہوئے خود کو عذابِ الٰہی سے ڈرائیے ۔ ٭ جس سے بدگمانی ہو اس کے لئے دُعَائے خیر کیجئے ۔ 
مَدَنی مشورہ: بدگمانی کے تفصیلی اَحْکَام اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب ”بدگمانی“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروایا جانے والا کلمہ شریف
تیسرا کلمہ
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
ترجمہ: اللہ پاک ہے اور سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں اور اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں  اور اللہ سب سے بڑا ہے گُنَاہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے جو سب سے بلند عظمت والا ہے ۔(1) 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ ( یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک ) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کرے گا 



________________________________
1 -    مدنی پنج سورہ ،  ص۱۳۷.