اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہ ِاَسْاَلُکَ خَیْرَہٗ وَخَیْرَ مَا صُنِعَ لَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ
ترجمہ: اے اللہ! تیرا شُکْر ہے تُو نے مجھے یہ کپڑا پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس غرض کے لئے یہ بنایا گیا ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس کی بُرائی اور جس غرض کے لئے یہ بنایا گیا ہے اس کی بُرائی سے تیری پناہ طَلَب کرتا ہوں ۔()
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مَجَالِس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا ۔()
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 24 )...کِیْنَہ
”کینہ“ کی تَعْرِیف
انسان دِل میں کسی کو بوجھ جانے ، اس سے دُشمنی رکھے ، نَفْرت کرے اور یہ کیفیت ہمیشہ باقی رہے تو اسے کِیْنَہ کہتے ہیں ۔(1)
”کینہ“ کی عَلامات اور مِثَالَیں
٭ کسی سے پہلے کی طرح خوش مِزاجی اور نرمی ومہربانی کے ساتھ پیش نہ آنا ٭ اس کو سلام کرنے اور ملاقات کرنے کو دل نہ کرنا ٭ اس کو
________________________________
1 - ترمذى ، كتاب اللباس ، ص٤٤١ ، حديث: ١٧٦٧ ومدنی پنج سورہ ، ص۲۱۵.
2 - مسند الفردوس ، ٢ / ٢٩١ ، حديث: ٣٣٣٠.
3 - احياء العلوم ، كتاب ذم الغضب و الحقد و الحسد ، ٣ / ٢٢٤.