Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
75 - 86
 دیکھنے اور اس کے ساتھ بات کرنے کو جی نہ چاہنا ٭ اس کی خیرخواہی کا خَیَال نہ کرنا وغیرہ ۔ 
”کینہ“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام 
( 1 ): مسلمان سے بِلاوَجہِ شَرْعِی کینہ وبُغْض رکھنا حرام ہے ۔(1) ( 2 ): اگر کسی نے ظُلْم کیا اور اس وجہ سے دل میں اس کا کینہ ہے تو یہ حرام نہیں ۔(2) 
آیتِ مُبَارَکہ 
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُۚ-وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ هَدٰىنَا لِهٰذَا- وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ هَدٰىنَا اللّٰهُۚ- ( پ٨،الاعراف: ٤٣ )
 ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم نے ان کے سِیْنوں میں سے کینے کھینچ لئے ان کے نیچے نہریں بَہیں گی اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں اس کی راہ دِکھائی اور ہم راہ نہ پاتے اگر اللہ نہ دِکھاتا ۔     
اس سے مَعْلُوم ہوا کہ پاکیزہ دِل ہونا جنتیوں کا وَصْف ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے اُمید ہے کہ جو یہاں اپنے دل کو بُغْض وکینہ اور حَسَد سے پاک رکھے گا اللہ پاک قیامت کے دن اسے پاکیزہ دِل والوں یعنی جنتیوں میں داخِل فرمائے گا ۔ جنّت میں جانے سے پہلے سب کے دِلوں کو کینہ سے پاک کر دیا جائے گا ۔(3) 



________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ ،  ۶ / ۵۲۶.
2 -    الحديقة الندية ،  الخلق السادس عشر ،  المقالة الاولى     الخ ،  ٣ / ٨٦ ،  ملتقطًا.
3 -    صِرَاط الجنان ،  پ۸ ،  الاعراف ،  تحت الآیہ: ۴۳ ،  ۳ / ۳۱۹.