کے سامنے نماز پڑھتے ہیں تنہائی میں بھی اُس انداز کو قائم رکھئے ۔ ٭ اپنی نیکیوں کو بھی اس طرح چُھپائیے جس طرح اپنے گُنَاہوں کو چُھپاتے ہیں بِالْخُصُوص پوشیدہ نیکی کرنے کے بعد نفس کی خوب نگرانی کیجئے کیونکہ ہو سکتا ہے نفس میں اس عِبَادت کو ظاہِر کرنے کی حِرْص جوش مارے اور یوں رِیَاکاری میں مبتلا کر دے ۔ ٭ رِیَاکاری کے خوفناک عذابات کا مُطَالَعَہ کیجئے کہ کسی بھی مرض سے بچنے اور اس کا عِلاج کرنے کے لئے اس کے مُھْلِکات یعنی تباہ کاریوں کا جاننا مُفِیْد ہوتا ہے ۔ ٭ اپنی نِیَّت کی حِفاظت کیجئے اور ہر جائز ونیک عَمَل کرنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے ۔ ٭ وظیفہ: روزانہ یہ دُعا تین۳ بار پڑھ لیجئے اللہ پاک چھوٹی بڑی ہر طرح کی رِیا سے دُور رکھے گا ۔ دُعا یہ ہے : ”اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُشْـرِکَ بِکَ وَ اَنَا اَعْلَمُ وَ اَسْتَغْفِـرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ“(1)
مَدَنی مشورہ: رِیَاکاری کے مُتَعَلِّق مزید مَعْلُومات کے لئے دعوتِ اِسْلَامی کے اِشَاعَتی اِدَارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب رِیَاکاری اور نیکی کی دعوت صفحہ نمبر 63 تا 108 کا مُطَالعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
نیا لِباس پہنتے وَقْت کی دُعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ
ترجمہ: اللہ پاک کا شُکْر ہے جس نے مجھے وہ کپڑا پہنایا جس سے میں اپنا سَتْر چُھپاتا ہوں اور زندگی میں اس سے زِینت حاصِل کرتا ہوں ۔(2)
________________________________
1 - نیکی کی دعوت ، ص۱۰۴.
2 - ترمذى ، احاديث شتى ، ١٠٧- باب ، ص٨١٤ ، حديث: ٣٥٦٠.