Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
72 - 86
 ( سچی ) توبہ کرے تو اس پر رِیَا کی عِبَادت کی قضا واجِب نہیں بلکہ اس توبہ کی برکت سے گُزَشتہ نامقبول رِیَا کی عِبَادات بھی قبول ہو جائیں گی ۔(1) 
آیتِ مُبَارَکہ
فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠( ۱۱۰ )	( پ١٦، الكهف: ١١٠ )
ترجمۂ کنزالایمان: تو جسے اپنے ربّ سے ملنے کی امید ہو اُسے چاہئے کہ نیک کام کرے اور اپنے ربّ کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے ۔
یعنی شِرکِ اَکْبَر سے بھی بچے اور رِیا سے بھی جس کو شِرکِ اَصْغَر کہتے ہیں ۔(2) 
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
بے شک جہنّم میں ایک وادی ہے جس سے جہنّم روزانہ 400 مرتبہ پناہ مانگتا ہے ، یہ وادی اُمَّتِ مُحَمدِیَّہ کے اُن رِیاکاروں کے لئے تیّار کی گئی ہے جو قرآنِ پاک کے حافِظ، غیراللہ کے لئے صدقہ کرنے والے ، اللہ پاک کے گھر کے حاجی اور راہِ خُدا میں نکلنے والے ہوں گے ۔() 
رِیاکاری کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب
( 1 ): شُہْرت کی خواہش ۔ ( 2 ): مَذَمَّت ( یعنی لوگوں کے بُرا کہنے ) کا خوف ۔ ( 3 ): مال و دولت کی حِرْص ۔() 
رِیاکاری سے بچنے کے لئے 
٭ تنہائی ہو یا ہجوم یکساں عَمَل کیجئے مثلاً جس طرح خُشُوع وخُضُوع کے ساتھ لوگوں



________________________________
1 -    مراٰۃ المناجیح ،  ریاکاری اور شہرت کا بیان ،  ۷ / ۱۲۷.
2 -    خزائن العرفان ،  پ۱۶ ،  الکہف ،  تحت الآیہ: ۱۱۰ ،  ص۵۶۹.
3 -    معجم كبير ،  ٦ / ١١١ ،  حديث: ١٢٦٣٢.
4 -    نیکی کی دعوت ،  ص۸۷.