Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
70 - 86
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
زَہْرِیلے جانوروں سے مَحْفُوظ رہنے کی دُعا
نمازِ فجر اور نمازِ مَغْرِب کے بعد ہر روز تین۳بار یہ دُعا پڑھے اوّل وآخر تین۳تین۳  بار دُرُود شریف پڑھ لے : 
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّاۤ مَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ: میں اللہ پاک کے پورے اور کامِل کلمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے پناہ لیتا ہوں ( یہاں مخلوق سے مُراد وہ مخلوق ہے جس سے شر ہو سکے ) ۔ ()
یہ دُعا سَفَر وحَضَر میں ہمیشہ ہی صُبْح وشام پڑھا کیجئے ، زَہْرِیلی چیزوں سے مَحْفُوظ رہیں گے ، بہت مُجَرَّب ہے ۔()  پھر یہ پڑھے : 
سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ( ۷۹ ) ( پ٢٣، الصفت: ٧٩ )
ترجمۂ کنزالایمان: نوح پر سلام ہو جہان والوں میں ۔
خدا نے چاہا تو زَہْرِیلے جانوروں سانپ بچھو وغیرہ سے مَحْفُوظ رہے گا ۔ نِہَایَت مُجَرَّب ہے ۔()
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جب تم رسولوں ( عَلَیْہِمُ السَّلَام ) پر دُرُودِ پاک



________________________________
1 -    مسلم ،  كتاب الذكر والدعاء    الخ ،  باب التعوذ من سوء القضاء    الخ ،  ص١٠٤٢ ،  حديث: ٢٧٠٩.
2 -    مراٰۃ المناجیح ،  خاص وقتوں کی دعائیں ،  پہلی فصل ،  ۴ / ۳۵.
3 -    اسلامی زندگی ،  ص۱۲۸ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۲۰.