ایک دوسرا جنّت کا دروازہ کھلے گا اور اس کو پُکارا جائے گا: آؤ! یہاں آؤ...!! یہ بے چینی اور رَنْج و غم میں ڈوبا ہوا اس دروازے کے پاس جائے گا تو وہ دروازہ بند ہو جائے گا، اسی طرح اس کے ساتھ مُعَامَلہ ہوتا رہے گا یہاں تک کہ دروازہ کھلے گا اور پکار پڑے گی تو وہ نااُمیدی کی وجہ سے نہیں جائے گا ۔(1)
تَـمَسْخُـر ( مذاق اُڑانے ) کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب
( 1 ): نفرت وعَدَاوت ( 2 ): تکبُّر ( 3 ): خود پسندی ( 4 ): مذاق مسخری کی عادت ( 5 ): فُضُول گوئی ( 6 ): بُری صحبت ۔
تَـمَسْخُـر ( مذاق اُڑانے ) سے بچنے کے لئے
٭ زبان کا قُفْلِ مَدِیْنہ لگائیے کہ تَمَسْخُـر اور اس کے عِلاوہ بہت سارے گُنَاہ زِیادہ تر زبان سے ہی ہوتے ہیں لہٰذا اسے قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ٭ تَمَسْخُـر کے دُنْیَوی اور اُخْرَوی نقصانات اور اس کی تباہ کاریوں کے بارے میں غور کیجئے کہ کسی بھی مرض سے بچنے اور اس کا عِلاج کرنے کے لئے اس کے نقصانات اور تباہ کاریوں کا جاننا مُفِیْد ہوتا ہے ۔ ٭ دل میں اِحترامِ مُسْلِم کا جذبہ پیدا کیجئے اور مسلمان کی دل آزاری سے ہمیشہ بچتے رہئے ۔ اس کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ ابوبِلال محمد اِلیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کے رِسالے ”اِحترامِ مُسْلِم“کا مُطَالعہ مُفِیْد ہے ۔ ٭ سلام اور مُصَافَحہ کرنے کی عادت اپنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! دل سے نَفْرت وعَداوت نکلے گی اور مَحَبَّت بڑھے گی ۔
________________________________
1 - موسوعة ابن ابى الدنيا ، الصمت و آداب اللسان ، ٧ / ١٨٣ ، حديث: ٢٨٧.