Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
7 - 86
 سب عوام وخَوَاصِ اَہلسنّت کو مَعْلُوم ہو جیسے عذابِ قَبْر، اَعْمال کا وَزْن ۔(1) 
گمراہیت کی چند مِثَالَیں
٭ عذابِ قَبْر کا اِنکار کرنا(2)٭ تقدیر کا اِنکار کرنا(3) ٭ کَرَاماتِ اَوْلِیَاء کا اِنکار کرنا(4)٭ حضرت سیِّدنا عَلِیُّ الْمُرْتَضَی کرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو شَیْخَیْنِ کَرِیْمَیْن ( یعنی حضرت سیِّدنا ابوبَکْر صِدِّیْق اور حضرت سیِّدنا عُمَر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ) سے اَفْضَل کہنا ۔(5)٭ یزید کے فاسِق وفاجِر ہونے سے اِنکار کرنا(6) وغیرہ
” گمراہی وبَدْمَذہَبی“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام
( 1 ): عقیدے کی خرابی عمل کی خرابی سے کہیں زِیادہ بُری ہے ۔(7) ( 2 ): اس لئے بَدْمَذْہَب اگرچہ کیسا ہی نمازی ہو، اللہ پاک کے نزدیک سُنّی بے نمازی سے کئی درجے زیادہ بُرا ہے ۔(8) ( 3 ): بَدْمَذْہَب و گُمْراہ سے قرآن و حدیث کا عِلْم حاصِل کرنا بھی جائز نہیں ۔(9) مُسْلِم شریف کی رِوَایت ہے : ”اِنَّ هٰذَا الْعِلْمَ دِينٌ فَانْـظُرُوْا عَمَّنْ تَأْخُذُوْنَ دِينَكُمْ بے شک یہ عِلْم تمہارا دین ہے تو تم غور کر لو کہ اپنا دین کس سے حاصِل کر رہے ہو ۔“(10) ( 4 ): بَدْمَذْہَب کی تَعْظِیم حرام ہے (11) اور شرعاً ( اس کی ) تَوْہین واجِب ( ہے ) ۔ (12) ( 5 ): ( بَدْمَذْہَب کی غیبت



________________________________
1 -    نزہۃ القاری ،  کتاب الایمان ،  ۱ / ۲۹۴.
2 -     المرجع السابق.	
3 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۱۶ / ۵۸۵.	
4 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۱۴ / ۶۸۳.
5 -     بہارِ شریعت ،  حصہ اوَّل ،  امامت کا بیان ،  ۱ / ۲۴۶.
6 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۱۴ / ۵۹۲ ،  بتغیر قلیل.	
7 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۱۹ / ۳۹۶ ،  ملخصاً.		
8 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۵ / ۱۰۹ ،  بتغیر قلیل.
9 -     فتاویٰ فیض رسول ،  ۱ / ۴۴.	
10 -     مسلم ،  مقدمه ،  باب بيان ان الاسناد من الدين    الخ ،  ص١٤.
11 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۱۱ / ۳۹۶.	
12 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۶ / ۳۹۸.