ترجمہ: بے شک اللہ پاک ہی کا ہے جو اُس نے لے لیا اور جو کچھ اُس نے دیا ہے اور ہر چیز کی اُس کی بارگاہ میں مِیْعَاد مُقَرَّر ہے پس چاہئے کہ تُو صَبْر کرے اور ثواب کی اُمید رکھے ۔()
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود شریف پڑھو، اللہ پاک تم پر رَحْمت بھیجے گا ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 22 )...تَمَسْخُر ( مذاق اُڑانا )
”تَمَسْخُر“ کی تَعْرِیف
کسی کی اِس طرح توہین وتذلیل کرنا یا اس کے عُیُوب ونَقَائِص کو اِس طرح ظاہِر کرنا کہ اُس کا مذاق بنے ، تَمَسْخُر کہلاتا ہے ۔() اِس کو اِسْتِہْزَاء بھی کہتے ہیں ۔
” تَـمَسْخُـر“ کی چند مِثَالَیں
٭ کسی شَخْص کے بیٹھنے ، اُٹھنے ، چلنے یا گفتگو کرنے کے انداز کی نَقْل اُتاری جائے مثلاً زید لنگڑا کر چلتا ہے بَکْر بھی اس کی طرح لنگڑاتے ہوئے چل کر اس کا مذاق بنائے تو وہ زید کے ساتھ تَمَسْخُـر کرنے والا ہو گا ۔ ٭ کسی کی شکل وصورت وغیرہ جسمانی ساخْت کو مَضْحَکَہ خَیْز ( یعنی ہنسی لانے والے ) انداز سے بیان کیا جائے مثلاً ایک شَخْص بہت موٹا ہے بَکْر نے اس
________________________________
1 - بخارى ، كتاب الجنائز ، ص٣٦٤ ، حديث: ١٢٨٤ ومدنی پنج سورہ ، ص۲۲۳.
2 - كنز العمال ، كتاب الاذكار ، قسم الاقوال ، ١ / ٢٤٩ ، حديث: ٢١٦٥.
3 - احياء العلوم ، كتاب آفات اللسان ، الآفة الحادية عشر السخرية والاستهزاء ، ٣ / ١٦٢.