Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
62 - 86
 لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ( ۱۰۵ )	( پ١٤، النحل: ١٠٥ )
ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی جھوٹے ہیں ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
جو کسی مسلمان کی بُرائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ پاک اس وَقْت تک رَدْغَۃُ الْخَبَال میں رکھے گا جب تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نہ نکل آئے ۔() رَدْغَۃُ الْخَبَال جہنّم میں ایک جگہ ہے جہاں جہنمیوں کا خون اور پِیپ جمع ہو گا ۔(1) 
بُہتان تراشی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب 
( 1 ): لڑائی جھگڑا ( 2 ): غصّہ ( 3 ): بُغْض وکینہ ( 4 ): حَسَد ( 5 ): زِیادہ بولنے کی عادت ( 6 ): بدگمانی ۔ 
بُہتان تراشی سے بچنے کے لئے 
٭ زبان کا قُفْلِ مَدِیْنہ لگائیے کہ بُہتان اور اس کے عِلاوہ بہت سارے گُنَاہ زِیادہ تر زبان سے ہی ہوتے ہیں لہٰذا اسے قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ٭ قرآن وحَدِیث میں ذِکْر کئے گئے بُہتان کے ہولناک عَذَابات کا مُطَالَعَہ کیجئے اور اپنے نازُک بدن پر غور کیجئے کہ بُہتان کے سبب اگر ان میں سے کوئی عَذَاب ہم پر مُسَلَّط کر دیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا ۔ ٭ سلام اور مُصَافَحہ کرنے کی عادت اپنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی برکت سے دل سے بُغْض وکینہ دُور ہو گا اور مَحَبَّت بڑھے گی اور ایک دوسرے پر اِلْزَام تراشی کا مرض بھی خَتْم ہو گا ۔ ٭ کسی کے خِلَاف دل میں غصّہ ہو اور اُس پر بُہتان باندھنے کو دل چاہے تو فوراً اپنے آپ کو 



________________________________
1 -    ابوداود ، کتاب ا لاقضیة ، باب فیمن یعين علی    الخ ، ص٥٧١ ، حدیث: ٣٥٩٧.
2 -    بہارِ شریعت ،  حصہ۹ ،  حدود کا بیان ،  ۲ / ۳۶۴ .