Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
61 - 86
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: فرض حج کرو، بے شک اِس کا اجر بیس غَزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس کے برابر ہے ۔() 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 20 )...بُہْتَان
”بُہتان“ کی تَعْرِیف
کسی شَخْص کی مَوْجُودَگی یا غیر مَوْجُودَگی میں اس پر جھوٹ باندھنا بُہْتَان کہلاتا ہے ۔(1) 
مِثَال اور وضاحت
اس کو آسان لفظوں میں یوں سمجھئے کہ بُرائی نہ ہونے کے باوُجُود اگر پیٹھ پیچھے ( غیر موجودگی ) یا رُوبَرو ( سامنے ) وہ بُرائی اُس کی طرف مَنْسُوب کردی تو یہ بُہتان ہوا مثلاً پیٹھ پیچھے یا مُنْہ پر کسی کو چور کہہ دیا حالانکہ اُس نے کوئی چوری نہیں کی تو اُس کو چور کہنا بُہتان ہوا ۔ 
بُہتان تراشی کا حکم
بُہتان تراشی حرام، گُنَاہِ کبیرہ (2)اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ 
آیتِ مُبَارَکہ
اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ
ترجمۂ کنزالایمان: جھوٹ بُہتان وہی باندھتے 



________________________________
1 -    مسند الفردوس ،  ٢ / ١٣٠ ،  حديث: ٢٦٦٢.
2 -    الذريعة الى مكارم الشريعة ،  الباب الثامن والثلاثون ،  ص١٧٧.
3 -    منحة السلوك ،  كتاب الكسب والادب ،  فصل في بيان انواع الكلام ،  ص٤٨٣ وصراط الجنان ،  پ۱۸ ،  النور ،  تحت الآیۃ: ۱۸ ،  ۶ / ۵۹۹.