Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
60 - 86
 کئے گئے چُغْلِی کے ہولناک عَذَابات کا مُطَالَعَہ کیجئے اور اپنے نازُک بدن پر غور کیجئے کہ چُغْلِی کے سبب اگر ان میں کوئی عَذاب ہم پر مُسَلَّط کر دیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا ۔ ٭ سلام اور مُصَافَحہ کرنے کی عادت اپنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی بَرَکت سے دل سے بُغْض وکینہ دُور ہو گا اور مَحَبَّت بڑھے گی ۔ ٭ کسی کے خِلَاف دل میں غصّہ ہو اور اُس کی چُغْلِی کو دل چاہے تو فوراً اپنے آپ کو یوں ڈرائیے کہ اگر میں غصّے میں آ کر چُغْلِی کروں گا تو گنہگار اور جہنّم کا حق دار قرار پاؤں گا کہ یہ گُنَاہ کے ذریعے غصّہ ٹھنڈا کرنا ہوا اَور فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے : جہنّم میں ایک دروازہ ہے اس سے وُہی داخِل ہوں گے جن کا غصّہ کسی گُنَاہ کے بعد ہی ٹھنڈا ہوتا ہے ۔(1) 
مَدَنی مشورہ: چُغْلِی کے مُتَعَلِّق مزید مَعْلُومات اور اس کے دِینی اور دُنْیَوی نقصانوں کو جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1286 صفحات پر مشتمل کتاب ”اِحْیَاءُ الْعُلُوم“ جلد سِوُم، صفحہ 468 تا 480 کا مُطَالعہ کیجئے ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
سِتارہ ٹوٹتا دیکھتے وقت کی دُعا
مَا شَاۤءَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ 
ترجمہ: جو اللہ پاک چاہے ، کوئی قوت نہیں مگر اللہ پاک کی مدد سے ۔()
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 



________________________________
1 -    مسند الفردوس ،  باب الالف ،  ١ / ٢٠٥ ،  حديث: ٧٨٤.
2 -    عمل اليوم والليلة ،  باب مايقول اذا انقض كوكب ،  ص٣٩٥ ،  حديث: ٦٥٣ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۱۱.