لازِم ہے کہ چُغْل خور کی تَصْدیق نہ کرے اور ( اگر قدرت رکھتا ہے تو ) اسے چُغْلِی کرنے سے روک دے اور جس کی چُغْلِی کی گئی اُس کے بارے میں بدگمانی میں نہ پڑے ۔()
آیتِ مُبَارَکہ
وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ( ۱۰ )هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ( ۱۱ ) ( پ٢٩،القلم: ١٠، ١١ )
ترجمۂ کنزالایمان: اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قَسَمیں کھانے والا ذلیل بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پِھرنے والا ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
طعنہ زنی، غیبت، چُغْل خوری اور بے گُنَاہ لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ پاک ( قیامت کے دِن ) کُتّوں کی شَکْل میں اُٹھائے گا ۔(1)
چُغْلِی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب
( 1 ): غُصَّہ ( 2 ): بُغْض وکینہ ( 3 ): حَسَد ( 4 ): لگائی بجھائی ( یعنی اِدھر کی بات اُدھر اور اُدھر کی اِدھر کہتے پِھرنے ) کی لَت ( ایسا شَخْص کبھی دو فریقوں میں لڑائی جھگڑا کروا کر اپنے طور پر تَفْرِیح کر رہا ہوتا ہے ) ( 5 ): زِیادہ بولنے کی عادت ( ایسے شَخْص کا غیبت وچُغْلِی اور دوسرے کئی طرح کے گُنَاہوں سے بچنا بہت دُشوار ہوتا ہے ) ۔
چُغْلِی سے بچنے کے لئے
٭ زبان کا قُفْلِ مَدِینہ لگائیے کہ چُغْلِی اور اس کے عِلاوہ بہت سارے گُنَاہ زِیادہ تر زبان سے ہی ہوتے ہیں لہٰذا اسے قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ٭ قرآن وحدیث میں ذِکْر
________________________________
1 - احياء العلوم ، كتاب آفات اللسان ، الآفة السادس عشرة: النميمة ، ٣ / ١٩٢و١٩٣ ، ملتقطًا.
2 - الجامع فى الحديث ، باب العزلة ، ص٥٣٤ ، حديث: ٤٢٨.