مُرْغ رَحْمَت کا فرشتہ دیکھ کر بولتا ہے ، اس وَقْت کی دُعا پر فِرِشتے کے اٰمین کہنے کی اُمید ہے ۔()
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جسے یہ پسند ہو کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوتے وَقْت اللہ پاک اُس سے راضی ہو اُسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھے ۔()
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 19 )...چُغْلِی
چُغْلِی کی تَعْرِیف
لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چُغْلِی ہے ۔()
چُغْلِی کی چند مِثَالَیں
کسی سے جا کر اِس طرح کہنا: ٭ فُلاں آدمی نے تمہارے بارے میں ایسے ایسے کہا ہے ٭ اُس نے کہا کہ تم بڑے دھوکے باز ہو ٭ لوگوں سے قَرْض لے کر واپَس نہیں کرتے ہو ٭ جب تم اس کے پاس سے اُٹھ کر آئے تو اس نے تمہارے بارے میں کہا: یار! وہ گیا، جان چھوٹی ٭ بڑا ہشیار بن رہا تھا وغیرہ ۔
”چُغْلِی“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام
( 1 ): چُغْلِی سَخْت حرام اور گُنَاہِ کبیرہ ہے ۔() ( 2 ): جس کے پاس کسی کی چُغْلِی کی گئی اس پر
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح ، خاص وقتوں کی دُعائیں ، ۴ / ۳۲.
2 - فردوس الاخبار ، ٤ / ١٨٣ ، حديث: ٦٠٨٣.
3 - شرح النووى ، كتاب الايمان ، باب بيان غلظ تحريم النميمة ، الجزء الثانى ، ١ / ١٢٨.
4 - الحديقة الندية ، القسم الثانى فى آفات اللسان ، المبحث الاول ، النوع السابع فى النميمة ، ٤ / ٦٤ وتبيين المحارم ، الباب الخامس و الستون فى النميمة ، ص٦٩٧.