اِختیار کیجئے یا صِرْف ایسے سَنْجیدہ اور سُنَّتوں کے پابند اِسْلامی بھائیوں کی صحبت اِخْتِیار کیجئے جن کی باتیں خوفِ خدا وعشقِ مصطفے ٰ عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں اِضَافے کا باعِث بنیں ۔ ٭ ذاتی دوستیوں سے قطعاً اِجْتِنَاب ( یعنی پرہیز ) کیجئے ۔ ٭ زبان کا قُفْلِ مَدِیْنَہ لگائیے کہ سب سے زیادہ غیبت زبان سے کی جاتی ہے لہٰذا اس کو قابو میں رکھنا بَہت ضروری ہے ۔ ٭ غیبت کے ہولناک عَذَابات کا مُطَالعہ کیجئے کہ کسی بھی مرض سے بچنے اور اس کا عِلاج کرنے کے لئے اس کے مُھْلِکَات یعنی تباہ کاریاں جاننا مُفِیْد ہوتا ہے ۔ ٭ اپنے عیبوں کی طرف تَوَجُّہ کیجئے اور انہیں دُور کرنے میں لگ جائیے ۔ ٭ وظیفہ: کسی مَجْلِس میں بیٹھتے اور اُٹھتے وقت یہ پڑھئے : ”بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَ صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد“ اس کی بَرَکت سے اللہ پاک ایک فرشتہ مُقَرَّر فرما دے گا جو آپ کو دوسروں کی اورآپ کے اُٹھنے کے بعد لوگوں کو آپ کی غیبت سے باز رکھے گا ۔(1)
مَدَنی مشورہ: غیبت کے عَذَابات اور اس کے مُتَعَلِّق تفصیلی اَحْکَام جاننے کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ ابوبِلال محمد اِلیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کی مایہ ناز کِتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
مُرْغ کی بانگ سُن کر پڑھنے کی دُعا
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُـکَ مِنْ فَضْلِکَ
ترجمہ: یا اِلٰہی! میں تجھ سے تیرے فَضْل کا سُوال کرتا ہوں ۔()
________________________________
1 - القول البديع ، الباب الثانى فى ثواب الصلاة على رسول الله ، ص١٣٨.
2 - بخارى ، كتاب بدء الخلق ، ص٨٤٢ ، حديث: ٣٣٠٣ ، ماخوذاً ومدنی پنج سورہ ، ص۲۱۰.