Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
54 - 86
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
بالغ مَرْد وعَورت کے جَنازے کی دُعا
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَآئِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثٰنَاط اَللّٰہُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِط
ترجمہ: الٰہی! بَخْش دے ہمارے ہر زِندہ کو اور ہمارے ہر فَوت شُدہ کو اور ہمارے ہر حاضِر کو اور ہمارے ہر غائب کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو اور ہمارے ہر مَرْد کو اور ہماری ہر عَوْرت کو ۔ الٰہی! تُو ہم میں سے جس کو زِندہ رکھے تو اس کو اِسْلام پر زِندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو مَوت دے تو اس کو اِیمان پر مَوت دے ۔() 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جو مجھ پر ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ پاک اُس کے لئے ایک قِیْراط اَجْر لکھتا ہے اور قِیْراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 18 )...غِیْبَت
غیبت کی تَعْرِیف
کسی کے بارے میں اس کی غیر مَوْجُودَگی میں ایسی بات کہنا کہ اگر وہ سُن لے یا اُس کو



________________________________
1 -    ابن ماجه ،  كتاب الجنائز ،  باب ما جاء فى الدعاء    الخ ،  ص٢٤٢ ،  حديث: ١٤٩٨ ونمازِ جنازہ کا طریقہ ،  ص۹.
2 -    مصنف عبد الرزاق ،  كتاب الطهارة ،  باب ما يذهب الوضوء من الخطايا ،  ١ / ٤٠ ، حديث: ١٥٣.