Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
53 - 86
ماں باپ کی نافرمانی میں پڑنے کے بَعْض اسباب
( 1 ): ماں باپ کے حُقُوق سے لاعلمی ( 2 ): مختلف گُنَاہ بِالْخُصُوص شراب نَوشی، جُوا، چوری وغیرہ ( یہ مُعَاشَرے میں والِدَین کے لئے سَخْت ذِلَّت ورُسوائی کا سبب بنتے ہیں ) ۔ ( 3 ): والِدَین کے درمیان کوئی ناراضی ہو تو ان میں سے کسی ایک کی طَرَف داری ۔ ( 4 ): دوستوں کو والِدَین پر ترجیح دینا ۔ ( 5 ): والِدَین کے حق کو ہلکا جاننا ۔ ( 6 ): بُری صُحْبَت ۔ ( 7 ): اچھی تَرْبِیَّت نہ ہونا ۔ 
والِدَین کا فرمانبردار بننے کے لئے 
٭ عِلْمِ دین حاصِل کیجئے تا کہ والِدَین کے حُقُوق کا پتا چلے اور ان کی اَہمیت دل میں بیٹھے ۔ ٭ اچھی صُحْبَت اِخْتِیار کیجئے اور بُرے لوگوں کے ساتھ میل جول اور ان کے پاس اُٹھنے بیٹھنے سے اِجْتِناب ( یعنی پرہیز ) کیجئے ۔ ٭ ذاتی دوستیاں تَرْک کیجئے اور والِدَین کو زیادہ وَقْت دیجئے ۔ ٭ ان کی ہر بات پر لَبَّیْک کہتے ہوئے فوراً عَمَل کیجئے ۔ ٭ والِدَین کی نافرمانی اور ان کو تکلیف پہنچانے کے نَتَائج پر غور کیجئے کہ والِدَین کا نافرمان دنیا میں بھی سزا پاتا ہے اور جہنّم کے دَرْدناک عذاب کا حق دار بھی بنتا ہے ۔ ٭ ”گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 19 مدنی پھولوں“ پر عمل کرنے سے بھی اِنْ شَآءَ اللہ! ان کی اِطاعَت کرنے اور نافرمانی سے بچنے کا ذِہْن بنے گا ۔ 
مَدَنی مشورہ: ماں باپ کی فرماں برداری کا ذِہْن بنانے کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ ابوبِلال محمد اِلیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کے رِسالے ”سَمُنْدری گنبد“ کا مُطَالعہ مُفِید ہے ۔