ان کے واضِح حکم کے ساتھ خاص نہیں ( یعنی اگر والِدَین نے حکم نہ بھی دیا ہو لیکن مَعْلُوم ہو کہ فلاں کام کرنے سے وہ ناراض ہوں گے تب بھی اس کام سے بچنا ضروری ہو گا ) ۔() ( 3 ): والِدَین اگر کسی ناجائز بات کا حکم کریں تو اس میں اُن کی اِطَاعَت جائز نہیں ۔()
آیتِ مُبَارَکہ
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِۚ-حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ وَهْنًا عَلٰى وَهْنٍ وَّ فِصٰلُهٗ فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَؕ-اِلَیَّ الْمَصِیْرُ( ۱۴ ) ( پ٢١،لقمٰن: ١٤ )
ترجمۂ کنزالایمان: اور ہم نے آدمی کو اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید فرمائی اس کی ماں نے اسے پیٹ میں رَکھا کمزوری پر کمزوری جھیلتی ہوئی اور اس کا دودھ چھوٹنا دو۲ برس میں ہے یہ کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا آخر مجھی تک آنا ہے ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
جس نے اس حال میں صُبْح کی کہ اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہے ، اس کے لئے صُبْح ہی کو جنت کے دو۲ دروازے کُھل جاتے ہیں اور ماں باپ میں سے ایک ہی ہو تو ایک دروازہ کُھلتا ہے اور جس نے اس حال میں شام کی کہ ماں باپ کے بارے میں اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے اس کے لئے جہنّم کے دو۲ دروازے کُھل جاتے ہیں اور ( ماں باپ میں سے ) ایک ہو تو ایک دروازہ کُھلتا ہے ۔ ایک شَخْص نے عرض کی: اگرچہ ماں باپ اس پر ظُلْم کریں ؟ فرمایا: اگرچہ ظُلْم کریں، اگرچہ ظُلْم کریں، اگرچہ ظُلْم کریں ۔()
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۶۷۹.
2 - فتاویٰ رضویہ ، ۲۵ / ۲۰۴ ، بتغیر قلیل.
3 - شعب الايمان ، فصل فى حفظ حق الوالدين الخ ، ٦ / ٢٠٦ ، حديث: ٧٩١٦.