دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گُنَاہوں کے لیے مَغْفِرت ہے ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 17 )... ماں باپ کی نافرمانی
اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: جو بِلا وَجْہِ شَرْعِی ماں باپ کو اِیذا دے ، ان کی نافرمانی کرے شَرِیْعَت میں اُسے عَاق کہتے ہیں ۔(2)
”ماں باپ کی نافرمانی“ کی مِثَالَیں
٭ ماں باپ سے قطع تَعَلُّق کر لینا ٭ ان کے کسی کام کا حکم دینے پر ناگواری اور اکتاہٹ کا اِظْہَار کرنا ٭ ان کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرنا ٭ انہیں اولڈ ہاؤس ( Old house ) میں بھیج دینا ٭ بِلا وَجْہِ شَرْعِی کسی بات میں ان کی مُخَالَفَت کر کے انہیں ناراض کرنا وغیرہ ۔
”ماں باپ کی نافرمانی“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام
( 1 ): ماں باپ کی نافرمانی حرام ہے ۔(3) ( 2 ): ماں باپ نے واضِح لفظوں میں حکم نہیں دیا لیکن پتا ہے کہ کس بات میں ان کی رضا ہے اور کس میں ناراضی تب بھی ان کی رضامندی اور ناراضی کا خیال رکھنا ضروری ہے چنانچہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: ان ( یعنی والِدَین ) کی نافرمانی اور ناراض کرنا دونوں حرام ہیں اور یہ ناراض اور راضی کرنا
________________________________
1 - تاريخ مدينة دمشق ، ٦١ / ٣٨١.
2 - فتاویٰ رضویہ ، ۶ / ٥٩٦.
3 - فتاویٰ رضویہ ، ٢٢ / ١١٦.