Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
50 - 86
 خَواہِش کے باعِث بھی کبھی جھوٹی قسم کھا لی جاتی ہے ۔ 
جھوٹی قسم کھانے سے بچنے کے لئے 
٭ جھوٹی قَسَم کے عذابات پڑھئے / سنئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس گُنَاہ سے محفوظ رہنے کا ذِہْن بنے گا ۔ ٭ جھوٹی قَسَم کے دُنْیَوی نُقْصَانات پر غور کیجئے کہ جھوٹی قسمیں گھروں کو وِیران کر دیتی ہیں  اور ان کی وجہ سے مال سے برکت خَتْم ہو جاتی ہے وغیرہ ۔ ٭ دل سے مال ودولت کی حِرْص  خَتْم کیجئے تا کہ زِیادہ طَلَبی کی خواہش میں جھوٹی قَسَم کھانے کے گُنَاہ میں نہ جا پڑیں ۔ 
مَدَنی مشورہ: قسم کے بارے میں مزید مَعْلُومات کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ ابوبِلال محمد اِلیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کے رِسالے ”قسم کے بارے میں مدنی پھول“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
دُعائے مصطفٰے ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ
یعنی اے دِلوں کے پھیرنے والے ! میرے دِل کو اپنے دِین پر قائِم رکھ ۔() 
یہ دُعا تَعْلیمِ اُمَّت کے لئے ہے تا کہ لوگ سُن کر سیکھ لیں ۔() 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 



________________________________
1 -    ترمذى ،  كتاب القدر ،  باب ماجاء ان القلوب بين     الخ ،  ص٥١٧ ،  حديث: ٢١٤٠ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۳
2 -    مراٰۃ المناجیح ،  کتاب الایمان ،  باب القدر ،  دوسری فصل ،  ۱ / ۱۰۹.