Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
5 - 86
 ہونا کیونکہ جاہِل آدمی کبھی اپنی جہالت کے سبب کُفْر میں جا پڑتا ہے ۔ ( 2 ): بغیر عِلْم کے مَحْض اپنی ناقِص عَقْل کے بھروسے پر دینی مَسَائِل میں بَحْث کرنا اور ہٹ دھرمی کا مُظَاہَرہ کرنا جیساکہ آج کل عِلْمِ دین سے جاہِل مَغْرِبی سوچ رکھنے والے لوگوں کا طریقہ ہے ۔ ( 3 ): کفار ومُشْرِکین ( 4 ): اور بَدْمَذْہَبوں کے ساتھ دوستی اور میل جول رکھنا بِالْخُصُوص ان کی مَذہَبی تقریبات میں شرکت کرنا ( 5 ): نیز ان کی کِتابیں پڑھنا بھی کفریات میں مبتلا ہونے کا بڑا سبب ہے ۔ ( 6 ): گانے سننا ( 7 ): اور فلمیں ڈرامے دیکھنا کہ کئی گانے اور فلمیں ڈرامے کفریہ اَشْعَار اور اَفْعَال پر مُشْتَمِل ہوتے ہیں ۔ 
ایمان کی حِفاظَت کے لئے 
٭ اللہ پاک کی خُفْیَہ تدبیر سے ڈرتے رہئے ۔ ٭ اللہ پاک کا شُکْر ادا کرتے رہئے کہ اس نے ہمیں اِسْلَام جیسی عظیم نِعْمَت سے نوازا ۔ ٭ اِیمانیات وکفریات کا عِلْم حاصِل کیجئے کہ کِن باتوں پر اسلام کا دارومدار ہے اور کِن میں پڑنے سے آدمی دائرہ اِسْلام سے خارِج ہو جاتا ہے ۔ اس کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابوبِلال محمد اِلیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کی کِتَاب کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب  بہت مُفِیْد ہے ۔ ٭ کُفَّار ومُشْرِکِیْن اور بَدْمَذْہَبوں کی صُحْبت سے بچتے رہئے ۔ ٭ صِرْف اور صِرْف مُسْتَـنَد عُلَمائے اہلسنت کی ہی کِتَابیں پڑھئے ،  بَدْمَذْہَبوں کی کِتَابوں نیز ناوِل و ڈائجسٹ پڑھنے سے بچئے ۔ ٭ مُحتاط گفتگو کیجئے بِالْخُصُوص دِینی مَسَائِل میں الجھنے اور کسی بھی دِینی بات کو مذاق بنانے سے ہمیشہ ہمیشہ بچتے رہئے ۔ ٭ گانے سننے اور فلمیں ڈرامے دیکھنے سے بھی بچئے ۔ ٭ وظیفہ: ہر روز صبح کے وقت 41 مرتبہ یہ پڑھئے : یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ