سَخْت ہیں(1) مثلاً ( اگر یہ شادی شدہ ہو تو ) اِس کی عورت نِکاح سے نکل جاتی ہے پھر اِسْلَام لانے کے بعد اگر عورت راضِی ہو تو دوبارہ اس سے نِکاح ہو سکتا ہے ورنہ ( عورت ) جہاں پسند کرے نِکاح کر سکتی ہے ، اس کا نِکاح باطِل ہوتا ہے اور وہ کسی عورت سے نِکاح نہیں کر سکتا، مُرتَد کسی مُعَامَلہ میں گواہی نہیں دے سکتا اور کسی کا وارِث نہیں ہو سکتا (2) وغیرہ ( 4 ): مُرتَد کے ساتھ مسلمانوں کو سلام کلام، میل جول، نشست و بَرخَاسْت ( یعنی اُٹھنا بیٹھنا )، بیمار پڑے تو اس کی عِیَادت کو جانا، مر جائے تو اس کا جنازہ اُٹھانا، اسے مسلمانوں کے گورِستان ( قبرستان ) میں دَفْن کرنا، مسلمانوں کی طرح اس کی قَبْر بنانا ، اسے مِٹّی دینا ، اس پر فاتِحَہ ( پڑھنا، یہ سب باتیں ) حَرَام ہیں ۔(3)
آیتِ مُبَارَکہ
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠( ۳۹ ) ( پ١، البقرة: ٣٩ )
ترجمۂ کنزالایمان: اور وہ جو کُفْر کریں اور میری آیتیں جھٹلائیں گے وہ دوزخ والے ہیں ان کو ہمیشہ اس میں رہنا ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اے عُمَر، اُٹھو !اور ( جا کر لوگوں میں ) تین۳ مرتبہ اس بات کا اِعْلَان کر دو کہ جَنَّت میں صِرْف مؤمِن ہی داخِل ہوں گے ۔(4)
کُفْر میں پڑنے کے بَعْض اَسْبَاب
( 1 ): عِلْمِ دین اور اس میں بھی خاص طور پر اپنے بنیادی ضروری عقائد کی مَعْلُومات نہ
________________________________
1 - بہارِ شریعت ، حصہ نہم ، مرتد کا بیان ، ۲ / ۴۵۴ ، بتغیر قلیل.
2 - بہارِ شریعت ، حصہ نہم ، مرتد کا بیان ، ۲ / ۴۵۹ ، ملتقطاً.
3 - فتاویٰ رضویہ ، ۱۴ / ۲۹۸ ، ملتقطاً.
4 - ترمذى ، كتاب السير ، باب ما جاء فى الغلول ، ص٤٠٣ ، حديث: ١٥٧٤.