Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
48 - 86
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: اے لوگو! بے شک بروزِ قیامت اس کی دَہشتوں ( یعنی گھبراہٹوں )اور حِسَاب کتاب سے جلد نجات پانے والا شَخْص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا کے اندر بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 16 )...یَمِیْنِ غَمُوْس ( جھوٹی قسم )
یَمِیْنِ غَمُوْس ( جھوٹی قسم ) کی تَعْرِیْف
کسی گزرے ہوئے یا مَوْجُودہ مُعَامَلے پر جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھائے تو اسے یَمِیْنِ غَمُوْس کہیں گے ۔() 
یَمِیْنِ غَمُوْس ( جھوٹی قَسَم ) کی مِثَالیں
٭ کسی نے قَسَم کھائی: ”اللہ پاک کی قَسَم! زید گھر پر ہے “ اور وہ جانتا ہے کہ حقیقت میں زید گھر پر نہیں ہے تو یہ قَسَم غَمُوْس ( یعنی جھوٹی قَسَم ) کہلائے گی ۔  () ٭ اسی طرح اگر کسی نے قَسَم کھائی: ”اللہ پاک کی قسم! زید نے یہ کام نہیں کیا ہے اور وہ جانتا ہے کہ حقیقت میں زید نے یہ کام کیا ہے تو یہ بھی جھوٹی قَسَم ہے ۔ 
” یَمِیْنِ غَمُوْس ( جھوٹی قَسَم )“ کے  مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام 
( 1 ): جھوٹی قَسَم کھانا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔  () ( 2 ): جس نے 



________________________________
1 -     مسند الفردوس ،  ٥ / ٢٧٧ ،  الحديث: ٨١٧٥.
2 -    فتاوى الهنديه ،  كتاب الاَيمان ،  الباب الاول فى تفسيرها    الخ ،   ٢ / ٥٨ ،  بتغير قليل.
3 -    نیکی کی دعوت ،  ص۱۶۲.
4 -     تبيين الحقائق ،  كتاب الايمان ،  ٣ / ١٠٨.