Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
47 - 86
جھوٹ سے بچنے کے لئے 
٭ جھوٹ کی دُنْیَوی اور اُخْرَوی تباہ کاریوں پر غور کیجئے مثلاً جھوٹے سے لوگ نفرت کرتے ہیں، اس پر سے اِعْتِماد اُٹھ جاتا ہے ، جھوٹے پر لعنت کی گئی ہے اور جھوٹا دَوْزخ میں کُتّے کی شَکْل میں بدل دیا جائے گا، اس طرح غور وفِکْر کرتے رہنے سے اِنْ شَآءَ اللہ! سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کا ذِہْن بنے گا ۔ ٭ زبان کا قُفْلِ مَدِیْنہ لگاتے ہوئے صِرْف ضرورت کی بات ہی کیجئے اور بے جا بولتے رہنے کی عادت سے چھٹکارا حاصِل کیجئے ۔ ٭ مُبَالَغَہ کرنے کی عادت بھی ختم کیجئے اور بولنے سے پہلے سوچنے کی عادت اپنائیے ۔ 
مَدَنی مشورہ: جھوٹ کے متعلق مزید مَعْلُومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مَطْبُوعَہ کِتَاب ”بہارِ شریعت“ حصہ 3، صفحہ 515 تا 519 اور رسالہ ”جھوٹا چور“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
تیل لگاتے وَقْت کی دُعا
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمہ: اللہ پاک کے نام سے شروع جو بہت مہربان رَحْمت والا ۔
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے : جو بغیر بِسْمِ اللہ پڑھے تیل لگائے تو اُس کے ساتھ 70 شیطان تیل لگاتے ہیں ۔ () 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 



________________________________
1 -    عمل اليوم والليلة لابن سنى ،  ص١١٦ ،  حديث: ١٧٤ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۱۵.