ہر طرح کے اَمْرَاض وبَلا میں مُبْتَلا کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ سکتے ہیں لیکن تین۳ قِسْم کی بیماریوں میں مُبْتَلا کو دیکھ کر یہ دُعا نہ پڑھی جائے اس لئے کہ مَنْقول ہے کہ تین۳ بیماریوں کو مکروہ نہ رکھو: ( 1 )...زُکام کہ اس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کی جڑ کٹ جاتی ہے ۔ ( 2 )...کھجلی کہ اس سے اَمْرَاض جِلْدِیَہ اور جُذَام وغیرہ کا اِنْسِدَاد ہو جاتا ہے ۔ ( 3 ): آشَوْبِ چَشْم کہ نابینائی کو دَفْع کرتی ہے ۔(1)
( اس دُعا کو پڑھتے وَقْت اس بات کا خَیَال رکھیں کہ مُصِیْبَت زَدَہ تک آواز نہ پہنچے کیونکہ اس سے اس کی دل شکنی ہو سکتی ہے ۔ )
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے کِتَاب میں مجھ پر دُرُود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفَار ( یعنی بَخْشِشْ کی دُعا ) کرتے رہیں گے ۔(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 15 )...جُھوٹ ( Lie )
جھوٹ کا معنی
جھوٹ کے معنی ہیں: ”سچ کا اُلَٹ“ ۔(3)
________________________________
1 - ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، حصہ اوّل ، ص۷۰ ، ملخصاً.
2 - معجم اوسط ، ١ / ٤٩٧ ، حديث: ١٨٣٥.
3 - جھوٹا چور ، ص۲۱.