بَعْض اَوْقَات جَادُو کا سہارا لے لیتا ہے ۔ ( 3 ): شہوت پرستی ( 4 ): لالچ ۔
جَادُو کرنے / کرانے کے عَمَل سے بچنے کے لئے
٭ جادو کے وبال اور جادو کرنے یا کروانے والے کے انجام کے بارے میں پڑھئے / سنئے اور غور کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس سے بچنے کا ذِہْن بنے گا ۔ ٭ اللہ پاک کی رِضَا کے لئے مُعَاف کرنے کی عادت اپنائیے ۔ ٭ گھر میں مدنی ماحول بنائیے اور شریعت وسُنّت کے مُطَابِق زندگی بَسَر کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! گھریلو ناچاقیوں کا خاتِمہ ہو گا اور گھر اَمْن کا گہوارہ بنے گا ۔
مَدَنی مشورہ: جَادُو کے بارے میں تفصیلی مَعْلُومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدَارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب ”جہنم میں لے جانے والے اَعْمَال“ جِلْد دُوَم، صفحہ 364 تا 397 کا مُطَالعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
مُصِیْبَت زَدَہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دُعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا
ترجمہ: اللہ پاک کا شُکْر ہے جس نے مجھے اس مُصِیْبت سے عافِیَّت دی جس میں تجھے مُبْتَلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی ۔
جو شَخْص کسی بَلا رَسیدہ کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ لے گا اِنْ شَآءَ اللہ! اس بَلا سے مَحْفُوظ رہے گا ۔()
________________________________
1 - ترمذى ، كتاب الدعوات ، ص٧٩٠ ، حديث: ٣٤٣١ ومدنی پنج سورہ ، ص۲۰۹.