ہے ۔(1) ( 3 ): ایسا جَادُو جس میں اِیمان کے خِلَاف کلمات اور اَفْعَال ہوں اس کو سیکھ کر اس پر عَمَل کرنے والا کافِر ہو جائے گا ۔(2) ( 4 ): جادوگر ( تَوْبہ کرے تو اس ) کی تَوْبہ قبول ہے ۔()
آیتِ مُبَارَکہ
فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِۙ-السِّحْرُؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَیُبْطِلُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ( ۸۱ ) ( پ١١،يونس: ٨١ )
ترجمۂ کنزالایمان: موسیٰ نے کہا یہ جو تم لائے یہ جادو ہے اب اللہ اسے باطِل کر دے گا اللہ مُفْسِدوں کا کام نہیں بناتا ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سات۷ تباہ کُن گُنَاہوں سے بچتے رہو ۔ وہ ( 1 ): اللہ پاک کے ساتھ شِرْک کرنا ( 2 ): جادُو کرنا ( 3 ): اُس جان کو قَتْل کرنا جس کا قَتْل اللہ پاک نے حرام قرار دیا ہے سِوائے حق کے ( 4 ): سُود خوری ( 5 ): یتیم کا مال کھانا ( 6 ): کافِروں سے مُقَابَلے کے دن بھاگ جانا ( 7 ): پاک دامن اور بھولی بھالی مسلمان عورت پر بدکاری کی تہمت لگانا ہے ۔ (3)
جَادُو کے بَعْض اسباب
( 1 ): بُغْض وکینہ یعنی دل میں کسی کے خِلَاف بغیر کسی شَرْعِی وجہ کے نفرت اور دشمنی رکھنا، بَعْض لوگ مَحْض اس سبب سے مُخَالِف کو نقصان پہنچانے کے لئے جَادُو کا سہارا لینے لگ جاتے ہیں ۔ ( 2 ): گھریلو ناچاقیاں: اس میں بھی ایک فریق دوسرے کو زیر کرنے کے لئے
________________________________
1 - تبيين المحارم ، الباب السادس فى السحر ، ص٧١.
2 - خزائن العرفان ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ: ۱۰۲ ، ص۳۵ ، ملخصاً.
3 - خزائن العرفان ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ: ۱۰۲ ، ص۳۵.
4 - بخارى ، كتاب الوصايا ، ص٧١٩ ، حديث: ٢٧٦٦ ، ملتقطًا.