Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
41 - 86
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود پاک کی کثر ت کرو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعِث ہے ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 14 )...جَادُو
جَادُو کی تَعْرِیف
صِرَاطُ الْجِنَان میں ہے : عُلَمائے کِرَام نے جَادُو کی کئی تَعْرِیفیں بَیَان کی ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ کسی شریر اور بدکار شَخْص کا مَخْصُوص عَمَل کے ذریعے عام عادت کے خِلَاف کوئی کام کرنا جَادُو کہلاتا ہے ۔(2) 
”جَادُو“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام 
( 1 ): جَادُو اور اس کی تاثیر ( یعنی اس کا اَثَر کرنا ) حق ہے ۔(3) حَکِیْمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں: ”جَادُو میں ربّ تعالیٰ نے تاثیر ( یعنی اَثَر کرنے کی قوت ) رکھی ہے جس کا ثُبُوت قرآنِ مَجِیْد سے ہے ۔“(4) ( 2 ): ”جَادُو“ سیکھنا، سکھانا اور کرنا گُنَاہِ کبیرہ



________________________________
1 -     مسند ابى يعلى ،  ٥ / ٦٢ ،  حديث: ٦٤٠٧.
2 -    شرح المقاصِد ،  المقصد السادس ،  الفصل الاول فى النبوة ،  المبحث التاسع: السحر ،  ٣ / ٣٣٢. 
وصراط الجنان ،  پ۱ ،  البقرۃ ،  تحت الآیہ: ۱۰۲ ،  ۱ / ۱۷۸ ۔
3 -    تبيين المحارم ،  الباب السادس فى السحر ،  ص٧١.
4 -    مراٰۃ المناجیح ،  کتاب الحدود ،  شراب اور اس کے پینے کی وعید کا بیان ،  تیسری فصل ،  ۵ / ۳۳۷.