رِشْوَت کے لَین دَین میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب
( 1 ): مال کی حِرْص، بہت سارے اَفْرَاد منصب، عہدے یا نوکری حاصِل کرنے کی جُسْتُجو میں رِشْوت دیتے ہیں ۔ ( 2 ): جَلْد بازی کہ کام جَلْد کروانے کے لئے بھی رِشْوت کا لَین دَین پایا جاتا ہے ۔ ( 3 ): ناجائز طور پر کام نکلوانا ( 4 ): ظُلْم کہ کسی کے ساتھ نااِنصافی کرنے کے لئے بھی رشْوت دی اور لی جاتی ہے ۔
رِشْوَت کے لَین دَین سے مَحْفُوظ رہنے کے لئے
٭ موت کو کثرت سے یاد کیجئے تاکہ دل سے مال کی حِرْص نکلے ، گُنَاہوں سے بچنے کا ذِہْن بنے اور نیکیاں کرنے کی رَغبت ملے ۔ ٭ اپنی طبیعت میں اِطْمِینان اور سُکُون پیدا کیجئے اور جَلْدبازی سے بچئے ۔ ٭ رِشْوت کی تباہ کاریوں پر غور کیجئے کہ یہ کس قدر دُنْیَوی واُخْرَوِی نقصانات کا سبب ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس سے بچنے کا ذِہْن بنے گا ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
عِلْم میں اِضافے کی دُعا
رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا ( پ١٦، طٰهٰ: ١١٤ )
ترجمۂ کنزالایمان: اے میرے ربّ مجھے عِلْم زِیادہ دے ۔(1)
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
________________________________
1 - مدنی پنج سورہ ، ص۲۰۸.