Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
3 - 86
واضِح رہے کہ یہاں ”عوام“ سے مُراد وہ مسلمان ہیں جو عُلَما کے طبقہ میں شُمار نہ کئے جاتے ہوں مگر عُلَما کی صحبت میں بیٹھنے والے ہوں اور علمی مَسَائِل کا ذَوْق رکھتے ہوں ۔(1) 
کُفْریَّات کی چند مِثَالَیں
٭ اللہ پاک کی وَحْدَانِیَّت ( یعنی اُس کے ایک ہونے ) کا اِنکار کرنا ۔ ٭ کسی نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی توہین کرنا ۔ ٭ حُضُور رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خَاتَمُ النَّبِیِّیْن ( یعنی آخری نبی ) ہونے کا اِنکار کرنا ۔ ٭ نماز، روزے ، زکوٰۃ اور حج کی فَرضِیَّت ( یعنی اِن کے فَرْض ہونے ) کا اِنکار کرنا ۔ ٭ اسی طرح جنَّت، دَوزخ اور قیامت میں اُٹھائے جانے کا اِنکار کرنا بھی کُفْر ہے ۔ 
”کُفر واِرْتِدَاد“ کے    متعلق مختلف اَحْکَام
( 1 ): ”کُفْر“ اَکْـبَـرُ الْکـَبَائِر ( یعنی سب کبیرہ گُنَاہوں سے بڑا گُنَاہ ) ہے ،کوئی کبیرہ گُنَاہ کُفْر سے بڑانہیں ۔(2) ( 2 ): جس کا خاتمہ مَعَاذَ اللہ کُفْر پر ہوا ( یعنی جو حَالَتِ کفر میں مَرا ) وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنّم میں رہے گا، اس کی مَغْفِرَت کی کوئی صورت نہیں ۔ قرآن پاک میں ہے : ”  اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُۚ     ( پ٥، النساء: ٤٨ ) ترجمۂ کنز الایمان: بے شک اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کُفْر کیا جائے اور کُفْر سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے مُعَاف فرما دیتا ہے ۔“ ( 3 ): جو مسلمان ہو کر کُفْر کرے اس کو شریعت میں مُرْتَد کہتے ہیں ۔(3) مُرتَد کے اَحْکَام ” کافِرِ اصلی“ کے اَحْکَام سے بھی زِیادہ



________________________________
1 -    بہارِ شریعت ،  حصہ اول ،  ایمان وکفر کا بیان ،  ۱ / ۱۷۲ ،  بتغیر قلیل.
2 -    تبيين المحارم ، الباب الاول فی الكفر ، ص٤٠ ،  ملتقطًا.
3 -    البحر الرائق ،  كتاب السير ،  باب احكام المرتد ،  ٥ / ٢٠١.