دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر صبح وشام دس دس باردُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شَفاعَت ملے گی ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 13 )... رِشْوَت ( Bribery )
رِشْوَت کی تَعْرِیف
جو پرایا حق دبانے کے لئے دیا جائے ( وہ ) رِشْوت ہے یونہی جو اپنا کام بنانے کے لئے حاکِم کو ( یا حاکِم کے عِلاوہ کسی اور کو بھی ) دیا جائے ( وہ ) رِشْوت ہے لیکن اپنے اوپر سے دَفْعِ ظُلْم ( یعنی ظُلْم دُور کرنے ) کے لئے جو کچھ دیاجائے ( وہ ) دینے والے کے حق میں رِشْوت نہیں ،یہ دے سکتا ہے ( لیکن ) لینے والے کے حق میں وہ بھی رِشْوت ہے اور اسے لینا حرام ( ہے ) ۔(2)
رِشْوَت کے لَین دَین کی مِثَالیں
٭ زید نے کسی کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے حاکِم کو ایک لاکھ روپے دئیے تو یہ ایک لاکھ روپے رِشْوت ہیں ۔ ٭ اسی طرح بَکْر نے مَنْصب پانے کے لئے افسر کو 50 ہزار روپے دئیے تو یہ 50 ہزار روپے بھی رِشْوت ہیں ۔
”رِشْوَت“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام
( 1 ): رِشْوت کا لَین دَین قطعی حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔(3)
________________________________
1 - مجمع الزوائد ، كتاب الاذكار ، باب مايقول اذا اصبح واذا امسى ، ١٠ / ١٢٠ ، حديث: ١٧٠٢٢.
2 - فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ۵۹۷.
3 - کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۱۸۱.