Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
37 - 86
سُودی لَین دَین کے بَعْض اسباب
( 1 ): مال کی حرص( 2 ): فضول خرچی خاص طور پر شادی وغیرہ تقریبات ( Function’s ) میں فضول رسموں کی پابندی کہ ایسے اَفْرَاد کم خرچ پر قناعَت نہ کرنے کی وجہ سے سُود پر قَرْض اُٹھا لیتے ہیں ۔ ( 3 ): عِلْمِ دین کی کمی کہ بَعْض اَوْقَات سُود سے بچنے کا ذِہْن بھی ہوتا ہے مگر مَعْلُومات نہ ہونے کی وجہ سے آدمی اس کے لَیْن دَین میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ 
سُودی لَین دَین سے بچنے کے لئے 
٭ قَناعَت اِخْتِیار کیجئے ۔ ٭ لمبی امیدوں سے کنارہ کَشی کیجئے اور موت کو کثرت سے یاد کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! دل سے دنیا کی مَحَبَّت نکلے گی اور آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہْن بنے گا ۔ ٭ سُود کے عذابات اور اس کے دُنْیَوِی نقصانات کو پڑھئے / سنئے اور غور کیجئے کہ یہ کس قَدْر تباہی وبربادی کا سبب بنتا ہے ۔ 
مَدَنی مشورہ: سُود کے بارے میں تفصیلی مَعْلُومات جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتاب” سُود اور اس کا عِلاج “کا مُطَالعہ کیجئے ۔  
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
ادائے قَرْض کی دُعا
اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ 
وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
ترجمہ: اے اللہ! مجھے حلال رِزْق عطا فرما کر حرام سے بچا اور اپنے فَضْل وکَرَم سے اپنے سِوا غیروں سے بے نیاز کر دے ۔(1)



________________________________
1 -    مستدرك حاكم ،  كتاب الدعاء والتكبير    الخ ،  ٢ / ٢٣٠ ،  حديث: ٢٠١٦ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۷.