Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
34 - 86
 گُنَاہوں سے نَفْرت ہو اور نیکیاں کرنے کا ذِہْن بنے ۔ ٭ شراب پینے کے عذاب پر غور کیجئے کہ بروز قیامت شرابی کو جہنّم کا کھولتا ہوا پانی پِلایا جائے گا(1) وغیرہ ۔ ٭ شراب پینے کے طِبِّی نقصانات پیش نظر رکھئے مثلاً شراب کی وجہ سے دِل، جگر، گُردوں اور ہڈیوں وغیرہ کے اَمْرَاض پیدا ہوتے ہیں ۔ 
مَدَنی مشورہ: شراب کے مُتَعَلِّق مزید اَحْکَام اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی کِتَاب ”بہارِ شریعت“ حصَّہ 17، صفحہ 670 تا 675 اور رِسالہ ”بُرائیوں کی ماں“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
شکریہ ادا کرنے کی دُعا
جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا
ترجمہ: اللہ پاک تجھے جزائے خیر دے ۔(2)
اِس مُخْتَصَر سے جملہ میں اُس کی نِعْمَت کا اِقْرَار بھی ہو گیا، اپنے عِجْز کا اِظْہَار بھی اور اُس کے حق میں دُعائے خیر بھی، شکریہ کا مَقْصَد بھی یہی ہوتا ہے ۔(3) 
حدیث میں ہے کہ جو لوگوں کا شکریہ ادا نہ کرے وہ اللہ کا شکریہ بھی ادا نہ کرے گا ۔() 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 



________________________________
1 -    مسند احمد ،  ٩ / ١٨٦ ،  حديث: ٢٢٨٥٤.
2 -    ترمذى ،  كتاب البر و الصلة ،  ص٤٩٢ ،  حديث: ٢٠٣٥ ومدنی  پنج سورہ ،  ص۲۰۷.
3 -    مراٰة المناجيح ، باب متفرق احادیث ،  دوسری فصل ،   ٤ / ٣٥٧.
4 -    ترمذى ،  كتاب البر و الصلة ،  باب ما جاء فى الشكر لمن احسن اليك ،  ص٤٧٧ ،  حديث: ١٩٥٤.