Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
33 - 86
آیتِ مُبَارَکہ 
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ( ۹۰ ) ( پ٧، المائدة: ٩٠ )
ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو شراب اور جُوا اور بُت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو اِن سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
جس شَخْص نے شراب پی اللہ پاک 40 روز تک اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا، جو اس حالت میں مَرا کہ اس کے پیٹ میں تھوڑی سی بھی شراب ہے تو اِس کے سبب اُس پر جنّت حرام کر دی جائے گی اور جو شراب پینے سے 40 دن کے اندر مَر گیا وہ جاہِلِیَّت کی مَوت مَرا ۔(1) 
شراب پینے کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب
( 1 ): شراب پینے والے لوگوں کے پاس اُٹھنا بیٹھنا ( 2 ): جَہَالَت ( جیسا کہ بَعْض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شراب پینے سے غم دُور ہو جاتے ہیں ) ( 3 ): ناچ گانے کی تقریبات ( Function’s ) میں شرکت کرنا، خاص طور پر ٭ Dance club’s میں جانا ( ایسی جگہوں پر شراب نوشی عام پائی جاتی ہے اور دوسروں کی دیکھا دیکھی خود بھی اس گُنَاہ میں مبتلا ہونے کا اِحتمال ہوتا ہے ) ۔ 
شراب پینے سے بچنے کے لئے 
٭ بُرے لوگوں کے پاس اُٹھنے بیٹھنے سے بچتے رہئے اور سُنّتوں کے پابند ایسے نیک پرہیزرگار اِسْلامی بھائیوں کی صُحْبَت اِختیار کیجئے جن کے پاس بیٹھنے سے فِکْرِ آخرت پیدا ہو،



________________________________
1 -    المستدرك للحاكم ،  كتاب الاشربة ،  باب ان اعظم الكبائر    الخ ،  ٥ / ٢٠٣ ،  حديث: ٧٣١٨.