Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
32 - 86
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔(1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 11 )...شراب ( Alcohol )
شراب کسے کہتے ہیں ؟
جو مائع ( Liquid ) ہو کر نَشَہ لائے وہ شراب ( Alcohol ) ہے خواہ وہ اَناج ( غلّہ ) سے بنائی گئی ہو یا پھلوں سے یا کسی اور شَے سے ۔(2)  
”شراب“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام 
( 1 ): شراب کسی قسم کی ہو مُطلقاً حرام ہے ۔(3)  ( 2 ): شراب کا ہر قطرہ حرام بھی ہے اور پیشاب ( Urine ) کی طرح نَجِس وناپاک بھی ۔(4)  ( 3 ): شراب کا بنانا، بنوانا، چُھونا، اُٹھانا، رکھنا، رکھوانا، بیچنا، بِکوانا، مَوْل لینا ( Purchase )، دِلوانا سب حرام، حرام، حرام ہے اور جس نوکری ( Job ) میں یہ کام یا شراب کی نگہداشت، اس کے داموں ( Charges ) کا حِسَاب کِتاب کرنا ہو، سب شرعاً ناجائز ہیں ۔(5)  ( 4 ): شراب پینا سَخْت گُنَاہِ کبیرہ اور پینے والا فاسِق، فاجِر، ناپاک، بے باک، مَردُود ومَلْعُون ہے ۔(6)



________________________________
1 -     معجم كبير ،  ٢ / ٢١١ ،  حديث: ٢٦٦٣.
2 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۲۵ / ۲۰۵ ،  ملخصاً.
3 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۲۴ / ۱۹۳.
4 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۲۵ / ۲۰۵.
5 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۲۳ / ۵۶۵.
6 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۲۵ / ۱۰۱.