جس سے حَسَد جَنْم لیتا ہے ۔ ٭ حَسَد کے نَتائج پر غَور کیجئے کہ حَسَد کرنے والا آدمی سُکُون میں نہیں رہتا، دوسروں سے نِعْمَت چھن جانے کی خَواہِش اسے ہمیشہ بے سُکُون رکھتی ہے اور یہ خود کو جہنّم کے دردناک عذاب کا حق دار بناتا ہے ۔ ٭ خود آگے بڑھ کر سلام اور مُصَافَحہ کرنے کی عادت اپنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی برکت سے دل سے بُغْض وکینہ دُور ہو گا اور مَحَبَّت بڑھے گی اور حَسَد کا مَرْض بھی خَتْم ہو گا ۔ ٭ مَوت کو کثرت سے یاد کیجئے ، حضرت سیِّدنا ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رِوَایت ہے کہ جو مَوت کو کثرت کے ساتھ یاد کرے اس کے حَسَد اور خوشی میں کمی آ جائے گی ۔(1)
مَدَنی مشورہ: حَسَد کے مُتَعَلِّق مزید مَعْلُومات جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب ”حَسَد“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
کسی مسلمان کو مُسْکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دُعا
اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّـکَ
ترجمہ: اللہ پاک آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے ۔(2)
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
________________________________
1 - مصنف ابن ابى شيبه ، كتاب الزهد ، كلام ابى الدرداء رضى الله تعالى عنه ، ٨ / ١٦٧ ، حديث: ٤.
2 - بخارى ، كتاب بدء الخلق ، باب صفة ابليس و جنوده ، ص٨٤٠ ، حديث: ٣٢٩٤ و الحصن الحصين ، فيما يتعلق بالامور العلوية الخ ، ص١٠٤ ومدنی پنج سورہ ، ص۲۰۷.