اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
دُرود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے ۔))
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(1) ...كُفْر
”کُفْر“ کی تَعْرِیف
اِصْطِلَاحِ شَرِیْعَت میں ( ضروریاتِ دین میں سے ) کسی ایک ضرورتِ دینی کے اِنکار کو ( بھی ) کُفْر کہتے ہیں اگرچہ باقی تمام ضروریاتِ دین کی تصدیق کرتا ہو ۔(1)
ضروریاتِ دین کیا ہیں ؟
”ضروریاتِ دین“ اِسْلَام کے وہ اَحْکَام ہیں جن کو ہر خاص و عام جانتے ہوں جیسے اللہ پاک کی وَحْدَانِیَّت ( یعنی اُس کا ایک ہونا )، اَنبیائے کِرَام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نُبُوَّت، نماز، روزے ، حج، جنَّت، دَوزخ، قِیامت میں اُٹھایا جانا، حِسَاب وکِتَاب لینا وغیرہا ۔(2)
________________________________
1 - مسلم ، كتاب الصلاة ، باب الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم بعد التشهد ، ص١٥٩ ، حديث: ٤٠٨.
2 - بہارِ شریعت حصہ اَوَّل،ایمان و کفر کا بیان ، ۱ / ۱۷۲.
3 - کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۴۱.