Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
29 - 86
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے دن اور رات میں میری طرف شَوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین۳ تین۳ مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گُناہ بَخْش دے ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 10 )...حَسَد 
”حَسَد“ کی تَعْرِیف 
کسی کی دِینی یا دُنیاوی نِعْمَت کے زَوال ( یعنی چھن جانے ) کی تمنَّا کرنا یا یہ خَواہِش کرنا کہ فُلاں شَخْص کو یہ نِعْمَت نہ ملے ، حَسَد ہے ۔(2) حَسَد کرنے والے کو حَاسِد اور جس سے حَسَد کیا جائے اسے مَحْسُود کہتے ہیں ۔ 
”حَسَد “ کی مثالَیں
٭ کسی کو مالی طور پر خوش حال دیکھ کر یہ تمنَّا کرنا کہ اس سے یہ نِعْمَت چھن کر مجھے مِل جائے ۔ ٭ خوش اِلْحَان ( خوبصورت آواز والے ) نعت خوان کے بارے میں یہ خواہش کرنا کہ اس کی آواز خراب ہو جائے ٭ ایک شَخْص دِینی یا دُنْیَوی اِعْتِبار سے کسی منصب پر فائِز ہے اس کے بارے میں تمنَّا کرنا کہ یہ مَقام ومَرْتَبہ اس سے چھن جائے ۔ 



________________________________
1 -     معجم كبير ،  ٨ / ٦٩ ،  حديث: ١٥٣١٦.
2 -    الحديقة الندية ،  الباب الثانى ،  الخلق الخامس عشر الحسد ،  المبحث الاول ،   ٣ / ٣٤ ،  ملتقطًا.