Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
28 - 86
کرتے ہوئے نَل کُھلا چھوڑ دینا، گھر اور آفِس وغیرہ میں بجلی پر چلنے والی اَشیاء کو مَحْض سستی کی وجہ سے چلتا چھوڑ دینا، خوشی غمی کے موقعے پر کھانے پینے والی چیزیں سستی کی وجہ سے ضائع کر دینا ) ۔ ( 5 ): شہرت کی خَواہِش ( بے حَیَائی پر مشتمل فنکشن اور اس طرح کی دیگر خُرافات میں خرچ کی جانے والی رَقَم کا اَصْل سبب شُہرَت کی طَلَب ہی ہوتا ہے ) ۔ 
اِسراف سے بچنے کے لئے 
٭ اِسراف کے اَنْجام پر غَور کیجئے کہ نِعْمَت کی بے قدری کرنے کی وجہ سے اگر وہ نِعْمَت ہم سے چھین لی گئی تو کیسی مُشْکِل پیش آئے گی ۔ ٭ عِلْمِ دِین حاصِل کیجئے تا کہ جہالت کے سبب ہونے والے اِسراف سے مَحْفُوظ رہیں ۔ ٭ عاجزی اِخْتِیَار کیجئے ۔ ٭ مَوت کو کثرت سے یاد کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! دل سے دنیاکی مَحَبَّت دُور ہو گی اور گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذِہْن بنے گا ۔ 
مَدَنی مشورہ: اِسراف کی بَعْض صورتوں کے مُتَعَلِّق مَعْلُومات حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابوبِلال محمد اِلیاس عطار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کا رِسالہ بجلی اِسْتِعْمال کرنے کے مدنی پھول اور وُضو کا طریقہ، صفحہ 37 تا 48 کا مُطَالعہ کیجئے ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
آئینہ دیکھتے وَقْت کی دُعا
اَللّٰہُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ
ترجمہ: يا اللہ! تُو نے میری صورت تَو اچھی بنائی ہے میرے اَخْلَاق بھی اچھے کر دے ۔() 



________________________________
1 -    الحصن الحصين ،  فيما يتعلق بالامور العلوية    الخ ،  ص١٠٢ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۶.