Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
25 - 86
 مَجازی ( 5 ): مایوسی ۔ 
خُود کُشِی کے عِلاج
٭ مُصِیبت پر صَبْر کرنا سیکھئے ۔ ٭ بے جا سوچتے رہنے کی عادت تَرْک کر دیجئے ۔ ٭ خودکُشِی کے اَسْبَاب کا خاتِمہ کیجئے ۔ ٭ سادَگی اور قناعَت اِخْتِیَار کیجئے ، کم آمدَنی میں گُزَارہ کرنا آسان ہو گا ۔ ٭ شریعت وسنّت کے مُطَابِق زندگی گُزَارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! گھریلو جھگڑوں کا خاتِمہ ہو کر گھر اَمْن کا گہوارہ بنے گا ۔  ٭ ذِہنی دباؤ اور اَعْصَابی کِھچاؤ کم کرنے کے لئے ذہنی وَرزِش کے عِلاوہ روزانہ پون گھنٹہ ( 45 منٹ ) پیدل چلنے کا مَعْمُول بنا لیجئے ۔ ابتدائی 15 منٹ چال دَرْمِیَانہ ہو، دَرْمِیَانی 15 منٹ قدرے تیز تیز قدم اور آخری 15 منٹ اُسی طرح پھر دَرْمِیَانہ ۔ اِنْ شَآءَ اللہ! دِماغ کو تازگی ملے گی اور جب ذِہْن تروتازہ رہے گا تو خودکُشِی کا خَیَال کبھی بھی قریب نہ آئے گا ۔  
مَدَنی مشورہ: خودکُشِی کے بارے میں تفصیلی مَعْلُومات اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے شَیْخِ طَریْقَت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابو بِلال محمد الیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کے رِسالے ”خودکُشِی کا عِلاج“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
دودھ پینے کے بعد کی دُعا
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ
ترجمہ: اے اللہ! ہمارے لئے اس میں برکت دے اور ہمیں اس سے زِیادہ عِنَایت فرما ۔()



________________________________
1 -    ابو داود ،  كتاب الاشربة ،  ص٥٩٠ ،  حديث: ٣٧٣٠ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۶.