( 8 )...خُود کُشِی ( Suicide )
خُودْ کُشِی کا معنی
خُودْ کُشِی کا معنی ہے : خود کو ہلاک کرنا ۔
”خودکُشِی“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام
( 1 ): خودکُشِی گُنَاہِ کبیرہ() اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ ( 2 ): جس نے خودکُشِی کی حالانکہ یہ بہت بڑا گُنَاہ ہے مگر اُس کے جنازہ کی نماز پڑھی جائے گی ۔(1)
آیتِ مُبَارَکہ
وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا( ۲۹ )وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ عُدْوَانًا وَّ ظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِیْهِ نَارًاؕ-وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا( ۳۰ )
( پ٥،النسآء: ٢٩، ٣٠ )
ترجمۂ کنزالایمان: اور اپنی جانیں قَتْل نہ کرو بے شک اللہ تم پر مہربان ہے اور جو ظُلْم وزِیَادَتی سے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اسے آگ میں داخِل کریں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
جس نے خود کو جس چیز سے ہلاک کیا، اُسے جہنّم کی آگ میں اُسی چیز کے ساتھ عَذَاب دیا جائے گا ۔(2)
خُود کُشِی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب
( 1 ): رنج ومصیبت ( 2 ): تنگ دستی، بے روزگاری ( 3 ): گھریلو جھگڑے ( 4 ): عشقِ
________________________________
1 - رسائل ابن نجيم ، الرسالة الثالثة و الثلاثون فى بيان الكبائر الخ ، ص٣٥٤.
2 - بہارِ شریعت ، حصہ۴ ، نمازِ جنازہ کا بیان ، ۱ / ٨۲۷.
والدر المختار ، كتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ص١١٩ ، ملتقطًا.
3 - بخارى ، كتاب الايمان و النذور ، باب من حلف بملة الخ ، ص١٦٢٦ ، حديث: ٦٦٥٢.