دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 9 )...اِسْرَاف ( Wasting )
”اِسراف“کی تَعْرِیف
غیر حق میں صَرْف ( یعنی خَرْچ ) کرنا اِسْرَاف ہے ، اسے تَبْذِیْر بھی کہتے ہیں ۔()
”اِسراف“ کی مِثَالَیں
٭ بِلا ضرورت لائٹس، پنکھے ، A.C اور دوسری بجلی پر چلنے والی چیزوں کو چلتا چھوڑ دینا ٭ وُضو کے دوران نَل کو حاجت سے زِیادہ اور بِلاضرورت کُھلا چھوڑ دینا ٭ شادی کے موقعے پر ناچ گانا وغیرہ گُنَاہوں بھری تقریبات ( Function’s ) پر مال خَرْچ کرنا وغیرہ
”اِسراف“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام
( 1 ): اِسراف شَرع میں مَذْمُوْم ( بُرا ) ہی ہو کر آیا ہے ۔() ( 2 ): دو صورتوں میں اِسراف ناجائز وگُنَاہ ہے ایک ( یہ ) کہ کسی گُنَاہ کے کام میں خَرْچ واِسْتِعْمال کریں، دوسرے بے کار مَحْض مال ضائع کریں ۔() ( 3 ): واضِح رہے کہ بھلائی کے کاموں میں خَرْچ کرنا مثلاً عیدِ میلاد النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مَوقع پر گھروں، گلیوں اور محلوں کو سجانا، چَراغاں
________________________________
1 - الترغيب فى فضائل الاعمال ، باب مختصر من صلاة الخ ، ص١٤ ، حديث: ١٩.
2 - فتاویٰ رضویہ ، ۱ / ۹۲۶ وتفسير طبرى ، پ١٥ ، الاسراء ، تحت الآيه: ٢٦ ، ٨ / ٦٨.
3 - فتاوی رضویہ ، ۱ / ۹۸۴.
4 - فتاویٰ رضویہ ، ۱ / ۹۴۰ ، بتغیر قلیل.