Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
23 - 86
مَدَنی مشورہ: حج کا طریقہ اور تفصیلی اَحْکَام جاننے کے لئے شَیْخِ طَریْقَت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابو بِلال محمد الیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کی کِتَاب رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن اور دعوتِ اسلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتاب ”بہارِ شریعت“، حصہ6 کا مُطَالَعہ کیجئے ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
گھر سے نکلتے وَقْت کی دُعا
بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
ترجمہ: اللہ پاک کے نام سے ، میں نے اللہ پاک پر بھروسا کیا، گُنَاہ سے بچنے کی قُوَّت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ پاک ہی کی طرف سے ہے ۔(1)
اس دُعا کے پڑھنے پر غیبی فرشتہ پڑھنے والے سے کہتا ہے کہ تُو نے بِسْمِ اللہ کی بَرَکَت سے ہِدَایت پائی اور تَوَکُّلْ عَلَی اللہ کے وسیلہ سے کِفَایَت اور لَا حَوْل کے واسطہ سے حِفاظَت ۔() 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جو مجھ پر ایک دن میں 50بار درودِ پاک پڑھے قِیامت کے دن میں اس سے مُصَافَحَہ کروں گا ۔(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    ابو داود ،  كتاب الادب ،  ص٧٩٦ ،  حديث: ٥٠٩٥ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۵.
2 -    مراة المناجيح ،  خاص وقتوں کی دعائیں ،  دوسری فصل ،  ٤ / ٤٨.
3 -    القربة الى رب العلمين ، باب صفة الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم    الخ ،  ص٩١ ،  حديث: ٩٠.