دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے ، دس گُنَاہ مٹاتا ہے اور دس دَرَجات بُلند فرماتا ہے ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 7 )... حج تَرْک کرنا
” حج نہ کرنے “ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام
( 1 ): جو ( مسلمان، عاقِل وبالغ، آزاد ) حج پر قادِر ہو ( یعنی تَندْرُسْت ہو اور سَفَر کے لئے ضروری خَرْچ بھی رکھتا ہو ) اور ( پھر بھی ) حج نہ کرے ( تَو ) وہ سخت مُجْرِم و گنہگار ہے ۔(2) ( 2 ): جب حج کے لئے جانے پر قادِر ہو حج فوراً فرض ہوگیا یعنی اُسی سال میں اور اب تاخِیْر گُنَاہ ہے اور چند سال تک نہ کیا تو فاسِق ہے مگر جب کرے گا ادا ہی ہے قضا نہیں ۔(3) ( 3 ): جب ایک مرتبہ حج فَرْض ہو جاتا ہے تو اگرچہ مال فنا ہو جائے اور یہ فقیر ہو جائے جب بھی حج فَرْض ہی رہے گا، اس صُورت میں فَرْض ہے کہ قَرْض لے کر حج کرے اور نیت یہ رکھے کہ میں یہ قَرْض ادا کر دوں گا ،تو اللہ پاک قَرْض کی ادائیگی کے ذَرَائع پیدا فرما دے گا ۔(4) ( 4 ): اگر کسی پر حج فَرْض ہو اور اس نے ادا نہ کیا یہاں تک کہ اب اس کے ادا کرنے پر قادِر نہ رہ گیا مثلاً اپاہج یا مَفْلُوْج ہو گیا یا عورت تھی اب اس کا مَحْرَم نہیں رہ گیا تو اس پر وہ
________________________________
1 - نسائى ، كتاب السهو ، باب الفضل فى الصلاة الخ ، ص٢٢٢ ، حديث: ١٢٩٤.
2 - تفسیرِ نعیمی ، پ۴ ، آل عمران ، تحت الآیہ: ۹۷ ، ۴ / ۴۰.
3 - بہارِ شریعت ، حصہ ششم ، حج کا بیان ، ۱ / ۱۰۳۶ ، ملتقطًا والبحر الرائق ، كتاب الحج ، ٢ / ٥٤٢ و٥٤٣ ، ملخصًا.
4 - وقار الفتاوی ، ۲ / ۴۴۲ ، ملتقطًا.