Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
20 - 86
 شَآءَ اللہ! دل سے دنیا اور مال ودَوْلَت کی مَحَبَّت نکلے گی اور آخرت بہتر بنانے کے لئے شَرِیْعَت وسُنَّت کے مُطَابِق زندگی گُزَارنے کا مدنی ذِہْن بنے گا ۔ ٭ یہ بات ذِہْن میں اچھی طرح بِٹھا لیجئے کہ راہِ خدا میں خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا ہے چنانچہ نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بَرَکت نِشان ہے : دَرْگُزَر کرنا بندے کی عزّت کو بڑھاتا ہے پس مُعَاف کیا کرو اللہ پاک تمہیں عزّت عطا فرمائے گا، عاجِزی واِنکِساری بندے کے مرتبے میں اِضافہ کرتی ہے پس تَوَاضُع اِخْتِیار کرو اللہ پاک تمہیں رِفْعَت ( بُلَندی ) عطا فرمائے گا اور صدقہ مال کو بڑھاتا ہے پس صدقہ کرو اللہ پاک تم پر رَحْم فرمائے گا ۔(1) 
مَدَنی مشورہ: زکوٰۃ کے بارے میں تفصیلی مَعْلُومات حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب بہارِ شریعت، حِصَّہ5 اور فیضانِ زکوٰۃ  کا مُطَالعہ کیجئے ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
کھانے کے بعد کی دُعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْۤ  اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ
ترجمہ: اللہ پاک کا شُکْر ہے جس نے ہمیں کِھلایا، پِلایا اور ہمیں مسلمان بنایا ۔(2)
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 



________________________________
1 -    الترغيب و الترهيب للاصفهانى ،  باب فى الترغيب فى التواضع ،  ص٣٦٤ ،  حديث: ٦٢٤.
2 -    ابو داود ،  كتاب الاطعمة ،   ص٦٠٧ ،  حديث: ٣٨٥٠ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۶.